حیدرآباد۔6۔مئی(اعتماد نیوز) کل ملک بھر میں آٹویں مرحلہ کی رائے کے لئے
وسیع ترین انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ کل 7ریاستوں کے 64پارلیمانی حلقوں میں
رائے دہی منعقد ہوگی جس میں سے سیما آندھرا کے 24‘ مغربی بنگال کے 6‘ بہار
کے 7‘ اتر پردیش کے 15‘ اترا کھنڈ کے 5‘ ہماچل پردیش
کے 4‘ جموں کشمیر کے
2حلقوں میں رائے دہی عمل میں آئیگی۔ لیکن ان تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ
تمام کی توجہ کا مرکزی اتر پردیش بنا ہوا ہے۔ چنانچہ آٹھویں مرحلہ کی را ئے
دہی کے اختتام کے ساتھ جملہ 502حلقوں میں رائے دہی مکمل کرلی جائیگی۔ اور
12مئی کو آخری مرحلہ کی رائے دہی ہوگی۔